ابنا: عمان کي مسلح افواج کے اسسٹنٹ چيف آف اسٹاف بريگيڈير جنرل راشد بن الشيدي نے تہران ميں ايران اور عمان کي مشترکہ دفاعي کميٹي کے دسويں اجلاس کے اختتام پر کہا کہ اس طرح کي نشست دونوں ملکوں کے لئے سود مند ہے انہوں نے کہا کہ ايران اور عمان کے اعلي فوجي حکام کےدرميان اس طرح کي ملاقاتيں اور نشستيں دونوں ملکوں کے خوشگوار تعلقات کي نشاندہي کرتي ہيں-
عمان کي مسلح افواج کے اسسٹنٹ چيف آف اسٹاف نے اسي طرح ايران کي پوليس کے سربراہ جنرل اسماعيل احمدي مقدم سے بھي اپني ملاقات کو سود مند قرارديتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے دورہ تہران ميں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامي کے خصوصي دستے کي چھاؤني کا بھي معائنہ کيا - انہوں نے کہا کہ اس معائنے کے دوران انہيں ايران کي دفاعي توانائيوں کا اندازہ لگانے ميں کافي مدد ملي-
.......
/169